ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ: کیلوں کے ڈھیر میں چھپاکر اسمگل کیاجانے والا20لاکھ روپے مالیت کا 108کلو گرام گانجہ کیا گیا ضبط 

کاسرگوڈ: کیلوں کے ڈھیر میں چھپاکر اسمگل کیاجانے والا20لاکھ روپے مالیت کا 108کلو گرام گانجہ کیا گیا ضبط 

Wed, 22 Jul 2020 23:54:29    S.O. News Service

کاسرگوڈ 22/ جولائی (ایس او نیوز) منجیشور پولیس اسٹیشن نے ایک پِک اَپ ٹرک میں کیلوں کے ڈھیر کے اندر چھپاکر اسمگل کیے جارہا 108کلو گرام گانجہ ضبط کرلیا ہے، جس کی مالیت 20لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔لیکن ٹرک کے اندر موجود ملزمین پولیس کو چکمہ دے کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر منجیشور پولیس نے موٹر گاڑیوں کو روک کر تلاشی لینا شروع کیا تھا۔ اس دوران ایک پِک اَپ ٹرک ڈرائیور نے پولیس کو دیکھ اپنی گاڑی موڑ لی اور اندرونی راستہ پر تیز رفتاری سے نکل بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ٹرک کا پیچھا کیااور ایک مقام پر اسے روکنے میں کامیاب ہوگئی۔ لیکن ٹرک میں موجود 2ملزمین موقع سے فرار ہوگئے۔جب پولیس والوں نے ٹرک کی تلاشی لی تو کیلوں میں چھپایا ہوا گانجہ ان کے ہاتھ لگا، جو کہ چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں بھرا ہواتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک پر جوکرناٹکا کا رجسٹریشن نمبر لگا ہوا ہے وہ نقلی ہے۔ کیس درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے مہم تیز کردی ہے۔


Share: