ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کالجوں میں اخلاقی تعلیم کی کمی افسوس ناک: سدھارتھ ڈگری کالج شرالی کے افتتاحی پروگرام میں سوامی جی کا اظہار خیال

کالجوں میں اخلاقی تعلیم کی کمی افسوس ناک: سدھارتھ ڈگری کالج شرالی کے افتتاحی پروگرام میں سوامی جی کا اظہار خیال

Sun, 03 Jul 2016 20:33:11    S.O. News Service

بھٹکل:3/ جولائی(ایس او نیوز(علم، سائنس اور شعور کواپنی زندگی میں اپنانے کے بعد ہی طلبا ملک کے بہتر شہری بن سکتے ہیں، یہ بات چتراپور مٹھ کے شری شنکرا آشرم سوامی جی نےکہی۔ وہ یہاں اتوار کو شرالی کے ہرکلی میں سدھارتھ ڈگر ی کالج کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ سوامی جی نے کہاکہ موجودہ دور میں طلبا کو بہترین اخلاق سے آراستہ کرنے والی کالجس کی قلت ہے۔ طلبا کو بالکل ابتداءسے ہی بہترین اخلاق، تہذیب ، معیاراور روحانی تعلیم دینی چاہئے ، تب کہیں جاکر طلبا کچھ حاصل کرپاتے ہیں، ایسے ہی طلبا سماج میں بہترشہری بن کر دوسروں کے لئے معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ ہم بڑی بڑی عمارتوں کو دیکھ کر بڑے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں جب کہ وہاں اخلاقی تعلیم بہت ہی کم ملتی ہے، اس کے بعد ہم پچھتاتے ہیں۔

پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیہی علاقوں میں سدھارتھ انتظامیہ کی طرف سے ڈگری کالج کا قیام دیہی طلبا کے لئے بہت ساری سہولیات فراہم کرے گا۔ جس کے لئے دیہی عوام متعلقہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ پروگرام میں سابق ایم ایل اے جے ڈی نائک نے خطاب کرتے ہوئے دیہی طلبا کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ وہ سدھارتھ ڈگری کالج کے ذریعے استفادہ کریں تاکہ دیہی صلاحیتیں ملک کے لئے مفید ثابت ہوں۔ کرناٹکا یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر ایم این جوشی، صنعت کار ڈی جے کامت، شرالی نامدھاری ترقی سنگھ کے صدر بی کے نائک، کرناٹکا یونیورسٹی کے پروفیسر ایم بسونا نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ پروگرام کی صدارت کیپٹن کے آر نائک نے کی۔ ڈائس پر شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک، سدھارتھ ایجوکیشن ٹرسٹ کے نائب صدر اشوک کمار شٹی وغیرہ موجود تھے۔ سدھارتھ ایجوکیشن ٹرسٹ کے سکریٹری ارچنا یو نے استقبال کیا توکالج ڈائرکٹر سودنیان بیندور نے افتتاحی کلمات پیش کئے ، پرنسپال شانتلا پربو نے شکریہ اداکیا۔


Share: