ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس علاقائی پارٹیوں سے اتحاد کے لیے کوشاں

کانگریس علاقائی پارٹیوں سے اتحاد کے لیے کوشاں

Sun, 03 Jun 2018 22:40:59    S.O. News Service

نئی دہلی3جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف مشترکہ اپوزیشن امیدوار کی جیت کے بعدکانگریس آئندہ 2019 کے عام انتخابات میں مرکز میں حکمراں بی جے پی والی زیر قیادت حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے۔

مختلف ریاستوں میں علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کو لے کر کانگریس کی عجلت کو اس کی سابق کے ’’ایکلا چلو‘‘کی پالیسی میں تبدیلی کے طورپردیکھاجارہاہے۔پارٹی ذرائع نے کہاہے کہ اتر پردیش میں کیرانہ لوک سبھا اور نورپور اسمبلی سیٹوں پر مشترکہ اپوزیشن امیدوار کھڑا کرنے کی حکمت عملی کی زبردست کامیابی کودیکھتے ہوئے کانگریس پورے ملک میں مختلف سیٹوں پر علاقائی اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

اسی ہفتے کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پریس کانفرنس میں کہاتھاکہ تمام ریاستوں کے لیے ایک طرح کی حکمت عملی نہیں ہو سکتی۔ بہرحال پارٹی 2019 لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی مخالف ووٹوں کو اپنی طرف لانے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔


Share: