جے پور ،17؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان کی ریاستی کانگریس کمیٹی کی نائب صدراورمیڈیاچیئرمین ڈاکٹر ارچنا شرما نے دارالحکومت جے پور میں بڑھتے جرائم کے لیے ریاستی بی جے پیسرکار کی ابتر قانونی صورت حال کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ڈاکٹر شرمانے آج کہاہے کہ بی کے پی سرکارمیں ڈکیتی ، اغوا،قتل،عصمت دری جسے معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں اور جے پور میں لوٹ مار ،ڈکیتی ،قتل جسے واقعات کو بدمعاش آسانی سے انجام دینے میں سرگرمِ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لگ بھگ تین سال قبل چترکوٹ ڈکیتی نے دارالحکومت کی قانونی صورت حال کی قلعی کھول دی تھی اور اس کے بعدمہیش نگر ’ٹن بھی اسکیم ‘مالویا نگر اور حال میں مان سرور میں ہوئی ڈکیتی اورقتل سے ثابت ہو گیا کہ جے پور پولیس کے حفاظتی دعوے کھوکھلے ثابت ہیں۔