ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس ورکنگ کمیٹی کے18 لیڈروں نے لڑا تھا الیکشن، سونیا-راہل کے علاوہ صرف 2 جیتے

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے18 لیڈروں نے لڑا تھا الیکشن، سونیا-راہل کے علاوہ صرف 2 جیتے

Wed, 29 May 2019 12:25:17    S.O. News Service

نئی دہلی،29/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیوسی) کے 18 ارکان نے الیکشن لڑا جن میں محض 4 ہی جیتے ہیں جبکہ 14 لیڈروں کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔فاتح چار رکن ہیں -راہل گاندھی، سونیا گاندھی، گورو گگوئی اور اے چیللاکمار۔راہل گاندھی دو سیٹوں پر کھڑے ہوئے تھے، جس میں وایناڈ سے تو وہ فاتح رہے لیکن امیٹھی سے ہار گئے۔یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی نے رائے بریلی سے کامیابی حاصل کی۔گورو گگوئی اور اے چیللاکمار کچھ کم جانا پہچانا نام ہے کیونکہ گورو گوگوئی آسام کے کلیابور سے ہیں تو اے چیللاکمار تمل ناڈو کے کرشاگر سے۔ان دونوں ریاستوں میں کانگریس کی سیاست سابقہ دہائیوں میں بہت مؤثر ہوا کرتی تھی، لیکن اب پارٹی وہاں کمزور ہو گئی ہے،اگرچہ اس بار کے انتخابات میں تمل ناڈو اور کیرالہ میں کانگریس نے بہترین برتری بنائی ہے۔کانگریس ورکنگ کمیٹی میں 55 ارکان ہیں۔ورکنگ کمیٹی چار مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔صدر (1)، رکن (25)، مستقل مدعو رکن (مستقل مدعونین، 19) اور خصوصی مدعو رکن (اسپیشل مدعونین، 10). فی الحال صدر راہل گاندھی ہیں، لیکن اس پر کشمکش چل رہی ہے کیونکہ اس الیکشن میں کراری شکست کے بعد انہوں نے استعفی کی پیشکش کی ہے اور کسی دوسرے لیڈر کو صدر بنائے جانے کی وکالت کر رہے ہیں۔سی ڈبلوسی کی رکن کیٹگری میں 24 لیڈر آتے ہیں۔ارکان میں سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی، احمد پٹیل، امبیکا سونی، غلام نبی آزاد، موتی لال ووہرا، جیوتی رادتیہ سندھیا، ملکا ارجن کھڑگے، اشوک گہلوت، کے سی وینو گوپال جیسے لیڈروں کے نام ہیں۔سی ڈبلوسی کے مستقل مدعو ارکان میں شیلا دکشت، پی چدمبرم، پی سی چاکو، آر پی این سنگھ، پی ایل پنیا، رندیپ سرجیوالا، راجیو ساتو، گورو گوگوئی، اے چیللاکمار اور میرا کمار جیسے لیڈروں کے نام ہیں۔اسپیشل مدعو میں کے ایچ منیپا، دپندر ہڈا، جتن پرساد اور سشمیتا دیو جیسے لیڈروں کے نام شامل ہیں۔سی ڈبلیوسی کے انتخابات لڑے کل 18 ارکان میں صرف 4 ہی جیت پائے ہیں، جن میں ایک قومی صدر، 1 رکن اور دو مستقل انوایٹی کیٹگری سے شامل ہیں۔سونیا گاندھی سی ڈبلیوسی کی ممبر ہیں تو گورو گوگوئی اور چیللاکمار سی ڈبلوسی کے مستقل مدعو ہیں۔چیللاکمار پہلے ممبر اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔سی ڈبلوسی کانگریس پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی ہے جس میں سے زیادہ تر رکن آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی طرف سے منتخب کر آتے ہیں۔اسے پارٹی کا پاور سینٹر بھی کہا جاتا ہے، جہاں سے پارٹی کے تمام اہم فیصلے لئے جاتے ہیں۔سیاست کی زبان میں استعمال ہونے والا ہائی کمان یا اعلی کمان لفظ سی ڈبلوسی کے قومی صدر کے لئے استعمال ہوتا ہے۔کانگریس ورکنگ کمیٹی کے جو رکن 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اترے ان میں راہل گاندھی، سونیا گاندھی، جیوتی رادتیہ سندھیا، ملکا ارجن کھڑگے، ہریش راوت، شیلا دکشت، آر پی این سنگھ،گورو گوگوئی، اے چیللاکمار، میرا کمار اور دپندر سنگھ ہڈا کے نام اہم ہیں۔ان 18 لیڈروں میں راہل گاندھی، سونیا گاندھی، گور گوگوئی اور چیللاکمار جیتنے میں کامیاب رہے، جبکہ باقی لیڈروں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔


Share: