بنگلورو،24؍مارچ(ایس او نیوز؍ یواین آئی)کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کے رکن ردریش گوڈا بنگلوروکے ایک پرائیویٹ اسپتال میں چل بسے ۔ گوڈا کو دل کا دورہ پڑا تھا ۔وہ جمعہ کو راجیہ سبھا کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ جارہے تھے کہ گرپڑے۔ انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ ان کی عمر63؍برس تھی ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی بھی ہے۔وہ ہاسن ضلع کے بیلور حلقہ سے اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے اورہاسن سے ایک میعاد کے لئے پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے ۔خاندان کے ذرائع کے مطابق ان کے آبائی گاؤں میں آخری رسومات سے پہلے ان کی لاش ہاسن میں کانگریس کے دفتر میں رکھی جائے گئی۔