ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کجریوال کے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار گرفتار

کجریوال کے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار گرفتار

Mon, 04 Jul 2016 21:30:37    S.O. News Service

’’آپ‘‘نے کہا، سطحیت پر مرکزی حکومت،طوطاوفاداری پراترا
نئی دہلی،4 جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار کو کمپیوٹرز کی خریداری میں 50کروڑ روپے کے مبینہ اسکینڈل سے جڑے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔اس معاملے میں راجندر کمار کے علاوہ چار دیگر لوگ سندیپ کمار، دنیش کمار، تنم شرما اور اشوک کمار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔سی بی آئی اس گھوٹالے میں راجندر کمار کوملزم بتا رہی ہے۔راجندر کمار کی گرفتاری پر دہلی حکومت کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے کہا کہ مرکزی حکومت نچلی سطح پر اتر آئی ہے۔یہ دہلی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔دہلی حکومت کے کام کرنے والے افسران کو ہٹایا جا رہا ہے۔سسودیا نے کہا کہ راجندر کمار کی گرفتاری پورے سی ایم دفتر کو مفلوج بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔طوطاوفاداری پراترگیاہے ۔مرکزی حکومت سیاسی بغض کے جذبے سے قدم اٹھا رہی ہے۔گزشتہ سال 15دسمبر کو سی بی آئی نے معاملے میں وزیر اعلی کے دفتر کے قریب راجندر کمار کے دفتر میں چھاپہ مارا تھا۔راجندر کمار کے دفتر پر سی بی آئی کے چھاپے کے بعد ’’آپ‘‘حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان شدید الزام تراشی کا دور چلا تھا۔


Share: