نئی دہلی20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر مملکت داخلہ کرن رجیجو نے مسئلہ کشمیر پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسی کے بارے میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس کے لیے وقت کے وزیر اعظم جواہرلعل نہرو کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔مسٹر رجیجو نے بدھ کو ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’سردار پٹیل جی نے تمام شعبوں کے مسائل کو حل کر لیا تھا لیکن نہروجی نے کشمیرکاذمہ سنبھالا اور اس کی وجہ سے زیادہ دقتیں پیدا ہوئی‘‘۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی آگ میں جل رہے جموں کشمیر میں ہزاروں لوگ ہلاک اور کشمیری پنڈتوں کا بھی قتل کیا گیا ہے اور ریاست سے160000سے زیادہ لوگوں کو باہر جانا پڑا ہے۔مسٹر رجیجو نے کہا، ’’آپ کے خاندان اور آپ کی جماعت نے کشمیر کو برباد کرکے رکھ دیا ہے اور آپ اس کاالزام بی جے پی پر لگا رہے ہیں‘‘۔غور طلب ہے کہ منگل کو جموں کشمیر میں مخلوط حکومت میں شامل بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے اتحادی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے حمایت واپس لے لیا تھا جس کے بعد جس کے بعد وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔اس واقعات پر ردعمل کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا تھا’’موقع پرست بی جے پی پی ڈی پی اتحاد نے جموں ۔کشمیر کو آگ کے حوالے کر دیا، اس کی وجہ سے ہمارے بہادر فوجیوں سمیت کئی معصوم شہری مارے جا رہے ہیں۔ہندوستان کو بھاری قیمت اداکرناپڑرہا ہے اور اس نے کئی سالوں کی یو پی اے کی سخت محنت پر پانی پھیر دیا ہے اور گورنر راج میں مزید نقصان برداشت کرناپڑے گا۔ نااہلی، ضدی رویہ ، اور نفرت ہمیشہ ناکام ہو جاتی ہے‘‘۔صدر رام ناتھ کووندسے منظوری حاصل ہونے کے بعدبدھ سے ہی گورنر راج نافذ ہے‘‘۔