ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں آج سے 4.91لاکھ افراد کو بوسٹر ڈوز دیا جائے گا

کرناٹک میں آج سے 4.91لاکھ افراد کو بوسٹر ڈوز دیا جائے گا

Mon, 10 Jan 2022 11:52:02    S.O. News Service

بنگلورو، 10؍جنوری (ایس او نیوز) ریاست میں طبی کارکنوں، فرنٹ لائن وارئیرس اور 60سال سے زیادہ عمر والے مختلف طبی مسائل کا شکار تقریباً 4.91لاکھ افراد کو 10جنوری سے بوسٹر ڈوز دینے حکومت نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 60سال سے زیادہ عمر کے 75.65لاکھ مستفیدین میں سے طبی مسائل کا شکار صرف 10,962افراد ہیں جنہیں احتیاطی طور پر ڈوز دیا جائے گا۔ بقیہ 7,20,033طبی کارکنوں نے دونوں ویکسین ڈوز حاصل کئے ہیں اور 9ماہ مکمل کرنے والے 3,76,243افراد احتیاطی طو رپر دوسرا ڈوز حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 8,91,831فرنٹ لائن وارئیرس نے دونوں ڈوز حاصل کئے ہیں جن میں 1,03,796تیسرا ڈوز حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل جو ویکسین دی گئی ہے وہی ویکسین بوسٹر ڈوز متعلقہ سرکاری ویکسی نیشن سنٹر میں موبائل، آدھار کارڈ کے ذریعہ رجسٹر کرانے کے بعد مفت حاصل کیاجاسکتا ہے۔ محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ بوسٹر ڈوز حاصل کرنے والوں کو ایک اور ڈوز دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔


Share: