ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کرناٹک میں تین تین وزراء اعلیٰ پر موظف لوک ایوکتہ سنتوش ہیگڈے نے لی چُٹکی، کہا؛ آئندہ ہر ضلع کے لئے ایک وزیرا علیٰ کا ہوسکتا ہے مطالبہ

کرناٹک میں تین تین وزراء اعلیٰ پر موظف لوک ایوکتہ سنتوش ہیگڈے نے لی چُٹکی، کہا؛ آئندہ ہر ضلع کے لئے ایک وزیرا علیٰ کا ہوسکتا ہے مطالبہ

Sun, 02 Feb 2020 20:16:28    S.O. News Service

داونگیرہ:02؍فروری(ایس اؤ نیوز) فی الحال ریاست میں تین نائب وزیر اعلیٰ ہیں، مزید ارکان اسمبلی اس کے خواہش مند ہیں ، حالات یوں جاری رہے تو آئندہ دنوں میں ہر ضلع کے لئے  ایک وزیر اعلیٰ کی مانگ کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار  موظف لوک آیوکتہ منصف سنتوش ہیگڈے نے کیا۔

داونگیرہ   میں روٹری کلب کے 36ویں ضلعی اجلاس میں  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  رکن اسمبلی کے طورپر منتخب ہونے والوں کو نائب وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش ہے، جو نائب وزیر اعلیٰ ہیں وہ وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں، اسی لئے اس مرتبہ ریاست میں تین تین نائب وزیر اعلیٰ کو دیکھ رہے ہیں، مستقبل میں ایسا دباؤ بھی بنایا جائے گا کہ  ڈاونگیرہ ، چتردرگہ ، بنگلورو وغیرہ ہرایک ضلع کے لئے ایک ایک وزیرا علیٰ بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری نظام میں جی تو رہے ہیں لیکن ہمیں ابھی بادشاہت سے چھٹکارا نہیں ملا ہے،جس کے لئے ’زیر و ٹرافک‘نظام ہی ایک زندہ مثال ہے۔ ہم سے منتخب ہوئے  عوامی نمائندے گزرنے تک ہاتھ باندھے کھڑا رہنا،کیا یہ جمہوریت ہے ؟۔ انہوں نے کڑی تنقید کی کہ بادشاہت کا تخت آج بھی ہے ، بس وہاں بادشاہ کے بجائے عوامی نمائندے بیٹھے ہیں ۔

موظف منصف نے کہاکہ کسی کو بھی  قانونی نظام میں خلل ڈالنے والے اشتعال انگیز بیانات نہیں دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا غلط نہیں ہے لیکن وہ تشدد والا نہ ہو۔ نربھیا معاملے میں ہورہے  انصاف میں دیری پر خیال ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جلد بازی میں معاملات سلجھائے جاتے ہیں تو عدلیہ کے احترام میں کمی ہوتی ہے، فوری انصاف اپنی اہمیت کھو دیتاہے، انصاف  نہ جلدی ہو نہ دیر میں  ہو۔ اگر اس میں کافی دیری ہوتی ہے تو جیتنے والا ہار جاتاہے اور  ہارنے والا مرجاتا ہے۔


Share: