بنگلورو ،10مارچ (ایس او نیوز) 10مارچ بروز اتوار ملک بھر میں پلس پولیو ٹیکہ کاری پروگرام کااہتمام کیا گیا ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ 5سال سے کم عمر تمام بچوں کو قریب کے پلس پولیوسنٹر لے جاکر پولیو خوراک ضرور پلائیں۔ پولیو ختم کرنے کے مقصد سے محکمہ صحت و بہبودی خاندان کی جانب سے نیشنل پلس پولیو پروگرام منعقد کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کی تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ اس مرتبہ صرف ایک ہی مرحلہ میں پولیو پروگرام طے کیا گیا ہے ۔ ہندوستان کو پولیو مرض سے پاک کرنے کے تحت1994ء میں پلس پولیو اسکیم شروع کی گئی ۔ جس سے ملک بھر میں نہایت پیش رفت دیکھی گئی ۔ گزشتہ 7سال سے آج تک کوئی بھی پولیو رپورٹ درج نہیں ہوئی ۔ ہندوستان پولیو سے پاک ملک بن گیا ہے۔ بچوں کوپولیو وائرس لگ جائے تو بچے لقوہ یا معذور ی ودیگر امراض کاشکار ہوسکتے ہیں۔ یہی نہیں بسا واقات یہ مرض بچے کوموت کی نیند بھی سلا سکتا ہے۔اس لئے والدین کوچاہئے کہ وہ اس مہا ماری مرض کو روکنے کیلئے پیشگی احتیاط کے طو رپر پولیو خوراک لازی پلائیں ۔ پلس پولیو پروگرام مرکزی اور ریاستی حکومت کے اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے ۔ دسمبر اور فروری مہینوں میں جملہ دو مرحلوں میں پولیو خوراک ڈالے جاتے ہیں ۔ اس مرتبہ چندناگزیروجوہات کی بنا پر پلس پولیو پروگرام ملتوی کردیا گیا تھا ۔ کل اتوار پلس پولیو پروگرام طے کیا گیا ہے ۔