بنگلورو،10؍جون (ایس او نیوز) کرناٹک میں منگل کی شام 5 بجے موصول ہونے والی ہیلتھ بلٹین میں خبر دی گئی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرناٹک میں مزید 161 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ 2؍ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ کرناٹک میں کورونا مریضوں کی جملہ تعداد بڑھ کر اب 5921 ہوگئی ہے ۔ بلٹین کے مطابق اب تک 2605 مریض صحت یاب ہو کر گھر جاچکے ہیں جبکہ 66 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس طرح اب ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 3248 افراد زیر علاج ہیں۔ پوری ریاست میں چامراج نگر ضلع کو کورونا سے پاک ضلع قرار دیا جارہا تھا، مگر منگل کو یہاں پہلا کورونا کے معاملے کی تصدیق کی گئی ہے۔
کرناٹک میں منگل کو سب سے زیادہ مریض یادگیر ضلع سے سامنے آئے۔ یہاں پیر کی شام پانچ بجے سے منگل شام پانچ بجے تک 61 لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے گئے۔ بنگلورو شہری ضلع میں 29 اور دکشن کنڑا میں 23 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو پائی گئی۔ 11 ؍ اضلاع ایسے ہیں جہاں صرف 10 سے کم مریض پائے گئے ہیں۔ جبکہ اُڈپی، رائچور ، منڈیا ، بیلگاوی، ہاسن، اُتر کنڑا، بیلاری، گدگ ، چترادرگہ ، بنگلورو دیہی، کولار، ہاویری ، چکمگلورو ، رام نگرم اور کورگ ضلع میں کوئی نیا مریض نہیں پایا گیا۔ کل 164 مریض اسپتال سے ڈسچارج کئے گئے ،