ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کورونامتاثرین کی تعدادمیں بتدریج کمی ۔ایک ہی دن 52253مریض ڈسچارج،22823نئے کیس

کرناٹک میں کورونامتاثرین کی تعدادمیں بتدریج کمی ۔ایک ہی دن 52253مریض ڈسچارج،22823نئے کیس

Sat, 29 May 2021 11:49:57    S.O. News Service

بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز)ریاست کرناٹک میں کورونامتاثرین کی تعدادمیں بتدریج کمی آنے لگی ہے،ریاست بھرمیں  ایک ہی دن52ہزار 253کووڈمریض صحتیا ب ہوکراسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔ریاست میں فی الحال کوروناکے فعال معاملات 4لاکھ سے کم ہوگئے ہیں۔

ریاستی وزیرصحت ڈاکٹرکے سدھاکرنے اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ ریاست بھرمیں  ایک لاکھ 38ہزار983افرادکی کوروناجانچ کی گئی تھی،جس میں 22ہزار823افرادکی کورونارپورٹ پازیٹوآئی ہے۔ریاست میں کوروناپازیٹیوٹی کی شرح 16.4فیصد ہے۔راجدھانی بنگلورومیں 5736کوروناکے تازہ معاملات سامنے آئے ہیں اورآج ایک ہی دن 31ہزار237کووڈمریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔


Share: