ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں 15اکتوبرتک اسکول اور کا لج نہیں کھلیں گے 

کرناٹک میں 15اکتوبرتک اسکول اور کا لج نہیں کھلیں گے 

Thu, 01 Oct 2020 12:03:52    S.O. News Service

بنگلورو، یکم اکتوبر (ایس او نیوز) کووڈ۔19کا پھیلاؤ ریاست میں تیز ہونے کے سبب 15/ اکتوبر تک اسکول کالج نہ کھلنے کا باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے۔

محکمہ تعلیمات نے اس بارے میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔ قبل ازیں ریاست میں سرکاری، امدادی، غیر امدادی اسکولیں کھولنے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ نے رہنما اصول جاری کئے تھے، 29/ اگست کو جاری کئے گئے رہنما اصولوں کے مطابق کینٹینمنٹ زون سے باہر 9تا 12ویں جماعت کے طلبا 21ستمبر سے اسکول پہنچ کر اپنے اسباق کے بار ے میں اساتذہ سے شہبات دور کرسکتے تھے، لیکن ریاست میں کووڈ۔19کی شدت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے، اس لئے طلبا کو اسکولوں کو آنے کی اجازت واپس لے لی گئی ہے اور 15اکتوبر تک اسکول کالج شروع نہیں ہوگئے۔ 

ماہرین تعلیم اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پارلیمان اور ریاستی لیجس لیچر کے اجلاس سے قبل تمام اراکین کی کووڈ جانچ کی گئی اور احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں، کیا اس طرح کی تدابیر اسکول اور کالجوں میں اپنا نا ممکن ہے؟ کیا طلبا احتیاطی فاصلہ برقراررکھ سکیں گے، کیا اساتذہ کے لئے کوئی نقصان نہیں ہوگا؟ اسکول کالجوں کے بارے میں حکومت کیوں یہ باتیں نہیں سوچتیں؟ والدین اپنے بچوں کو موجودہ حالات میں اسکول بھیجنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ 


Share: