بنگلورو،30؍جولائی (ایس او نیوز)وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے انتظامیہ مشنریز میں بڑی سرجری کے ذریعہ 9آئی اے ایس افسروں کے تبادلہ کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ بروز پیر ومنگل وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہورہے ڈپٹی کمشنر ز اورضلع پنچایت سی ای اوز کے اجلاس سے قبل آئی اے ایس افسروں کے تبادلوں نے ہلچل مچادی ہے ۔ محکمہ محنت کے کمشنر کے طورپر ایس ۔ پالیا ۔ کولار ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے طور پر جے منجوناتھ ، یادگیر ڈپٹی کمشنر ایچ کمار راؤ ، چکمگلور ڈپٹی کمشنر پی ۔ انی ودھا شراون ، ٹمکور ضلع ڈپٹی کمشنر کے راکیش کمار ، شمالی کنڑا ضلع پنچایت ڈپٹی سکریٹری 2اور سی ای او محمد روشن بنگلور ، کے آئی اے ڈی بی یوایگزی کیٹیو رکن اورسی ای او این شیو شنکر ،بنگلوردیہی ضلع ڈپٹی کمشنر کری گوڑا،اورکرناٹک سلم ڈیولپمنٹ بورڈکمشنر کے سرینواس کاتبادلہ کیا گیا ہے ۔