ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کرونا وائرس سے اترکنڑا میں بھی خوف وہراس؛مرڈیشور سمیت ضلع کے 7مقامات پر کورونا وائرس کی جانچ کے لئے’ تھرمل اسکیانر‘ کا استعمال

کرونا وائرس سے اترکنڑا میں بھی خوف وہراس؛مرڈیشور سمیت ضلع کے 7مقامات پر کورونا وائرس کی جانچ کے لئے’ تھرمل اسکیانر‘ کا استعمال

Tue, 10 Mar 2020 19:19:05    S.O. News Service

کاروار:10؍مارچ(ایس اؤ نیوز) دنیا بھر میں کرونا وائرس کو لے کر عوام میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے جس میں ضلع اُترکنڑا بھی  شامل ہے۔ اترکنڑا ضلع کے 7مقامات پر کووڈ -19وائرس (کورونا وائرس) کی جانچ کے لئے ’تھرمل اسکیانر‘ کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ اگر کسی میں یہ وائرس سرایت کرگیا ہو تو  اسکینر کی مدد سے یہ دوسروں تک نہ پھیلے۔

اترکنڑا ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے بتایا کہ کاروارشہر، کاروار بندرگاہ، گوکرن، مرڈیشور، سرسی ، منڈگوڈ اور ڈانڈیلی میں محکمہ صحت عامہ کے عملے کو تھرمل  اسکیانر فراہم کئے گئے  ہیں تاکہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

 اسکیانرکے استعمال کے متعلق  ڈاکٹر اشوک کمار نے بتایا کہ  بخار کی تپش کو جانچنے  کے لئے استعمال کئے جانے والے  عام تھرمو میٹر کی طرح تھرمل  اسکیانر کام نہیں کرتے ،بلکہ ان اسکیانرکو صرف جسم کے قریب لے جانا ہی کافی ہے اور اس کے ذریعے  جسم کو چھونے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ جیسے ہی اسکیانر کو مریض کے بدن کے  قریب لے جایا جاتا ہے  فوری طورپر جسم کی تپش کی جانکاری اسکرین پر آجاتی ہے۔ ان کے مطابق اسکیانر کے استعمال سے وائرس ایک دوسرے کو نہیں پھیلتا جس کی وجہ سے  اس کی روک تھام ممکن  ہے۔ 


Share: