ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرونا وائرس کی وجہ سے وزیر خزانہ نے کیا راحتوں کا اعلان، ایف وائی  2018-19 کی آئی ٹی آر ڈیڈ لائن 30 جون تک بڑھا دی گئی

کرونا وائرس کی وجہ سے وزیر خزانہ نے کیا راحتوں کا اعلان، ایف وائی  2018-19 کی آئی ٹی آر ڈیڈ لائن 30 جون تک بڑھا دی گئی

Tue, 24 Mar 2020 20:22:48    S.O. News Service

نئی دہلی،24/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) عالمی وبا کرونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو میڈیا سے خطاب کیا۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راحتوں کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کو لے کر اہم اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 19-2018 کی آئی ٹی آر کی ڈیڈ لائن 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔ ٹی ڈی ایس پر سود 18 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کے جی ایس ٹی کی مارچ، اپریل اور مئی، 2020 کی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ، یعنی ڈیڈ لائن کو بھی بڑھا کر30 جون کر دی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نے جمعرات کو قوم کے نام پیغام میں اتوار کو ’جنتا کرفیو‘ نافذ کرنے اور لوگوں سے گھر گھر دودھ، اخبار، راشن پہنچانے والوں، پولیس اہلکاروں، صحت اہلکاروں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے ایسے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے 22 مارچ کی شام 5 بجے گھر کی کھڑکی، بالکنی یا گیٹ پر آکر تالی، گھنٹا تھالی بجانے کی اپیل کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو لوگوں سے لاک ڈاؤن کا سنجیدگی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ریاستی حکومتوں سے قوانین پر عمل کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔


Share: