ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کروناندھی کے انتقال کے صدمے سے 248لوگوں کی موت

کروناندھی کے انتقال کے صدمے سے 248لوگوں کی موت

Tue, 28 Aug 2018 23:37:07    S.O. News Service

چنئی،28؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ڈی ایم کے نے آج کہا کہ پارٹی سربراہ ایم کروناندھی کے انتقال کے صدمے سے 248پارٹی کارکنوں کی موت ہو گئی اور پارٹی نے ان کے خاندانوں کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

پارٹی کی عام کونسل کے اجلاس میں منظور ایک تجویز میں کہا گیا کہ کروناندھی کی صحت خراب ہونے اوراسپتال میں داخل ہونے اور بعد میں ان کی موت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد 248پارٹی کارکنوں کی موت ہو گئی۔

ان کی موت پر تعزیت ظاہر کرتے ہوئے عام کونسل نے ان کے خاندانوں کو دو دو لاکھ روپے یعنی کل 4.96کروڑ روپے دینے کی تجویز منظور کی ہے۔لمبی بیماری کے بعد سات اگست کو ڈی ایم کے سینئر لیڈر ایم کروناندھی کا یہاں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔


Share: