ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرپٹو کرنسی پر جلد قانون آئے گا: انوراگ ٹھاکر

کرپٹو کرنسی پر جلد قانون آئے گا: انوراگ ٹھاکر

Wed, 10 Feb 2021 10:36:28    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍فروری (ایس او نیوز؍یو این آئی) خزانہ کے وزیرمملکت انوراگ ٹھاکر نے منگل کو راجیہ سبھا میں کہاکہ حکومت ملک میں کرپٹو کرنسی کے لئے جلد ہی قانون بنائے گی۔

مسٹر ٹھاکر نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ کرپٹو کرنسیوں کے چلن پر ملک میں قانون کافی نہیں ہیں۔

اس سلسلہ میں بنائی گئی کئی کمیٹیوں نے اپنی سفارشات دے دی ہیں اور ا س سے منسلک بل کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کرپٹو کرنسیوں کے لئے الگ الگ ممالک میں الگ الگ التزامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں قائم بین وزارتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کابینہ سکریٹری کی صدارت والی کمیٹی نے غور و خوض کرکے اپنی رپورٹ دے دی ہے اور اب بل کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کو جلد ہی کابینہ میں رکھا جائے گا۔


Share: