ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کل سنیچر کوہوگا بھٹکل چتراپور پرائمری اسکول میں تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی ثقافتی مقابلوں کا انعقاد

کل سنیچر کوہوگا بھٹکل چتراپور پرائمری اسکول میں تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی ثقافتی مقابلوں کا انعقاد

Fri, 16 Sep 2016 18:12:36    S.O. News Service

بھٹکل:۱۶/ستمبر (ایس او نیوز) محکمہ تعلیمات عامہ ، بلاک ایجوکیشن آفیسر دفتر بھٹکل ،علاقائی وسائل مرکز بھٹکل اور سرکاری ہائر پرائمری اسکول چتراپورکے اشتراک سے سرکاری ہائر پرائمری اسکول چتراپور میں بھٹکل تعلقہ پرائمری اور ہائی اسکول سطح کے طلبا کے لئے پرتیبھا کارنجی ثقافتی مقابلوں کا انعقاد کل 17ستمبر 2016بروز سنیچر کی صبح 10بجے ہورہا ہے ۔ اس بات کی اطلاع بی ای اؤ دفتر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

مقابلوں کا افتتاح رکن اسمبلی منکال وئیدیا کریں گے، بھٹکل تعلقہ پنچایت کے صدر ایشور نائک صدارت کریں گے۔ اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ بھٹکل بلدیہ صدر صادق مٹا، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، البرٹ ڈیکوستھا، ناگما ماستی گونڈ، تعلقہ پنچایت کی نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا ، شرالی گرام پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک ،گرام پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، مالتی دیواڑیگا، بھٹکل اے سی چدانند وٹارے ، تحصیلدار وی این باڈکر ، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک  وغیرہ اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہونگے۔


Share: