ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمار سوامی اپنی پانچ سالہ میعاد مکمل کریں گے:ایچ وشواناتھ

کمار سوامی اپنی پانچ سالہ میعاد مکمل کریں گے:ایچ وشواناتھ

Wed, 30 May 2018 00:20:04    S.O. News Service

بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) سینئر جنتادل (ایس) لیڈر اور سابق رکن پارلیمان ایچ وشواناتھ نے جو میسور کے ہنسور اسمبلی حلقے سے منتخب ہوئے ہیں یہ یقین ظاہر کیا ہے کہ ریاست میں کمار سوامی کی قیادت والی کانگریس جنتادل(ایس) مخلوط حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرے گی۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کمارسوامی نے اپنے انتخابی منشور میں کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اسے وہ ضرور پورا کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا کی طرف سے اس مطالبے کو پورا کرنے کی ضد پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں اقتدار پر رہنے کا تجربہ رکھنے والے یڈیورپا کو معلوم ہونا چاہئے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ایسے فیصلے لینے میں کتنا وقت درکار ہے، پھر بھی ایک ہفتے یا کچھ دنوں کی مہلت دینے کی باتیں حماقت معلوم ہوتی ہیں۔ یڈیورپا کو چاہئے کہ کسانوں کی فلاح کے لئے حکومت کی طرف سے جو فیصلے لینا ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی رہنمائی کریں اور اپنے مفید مشوروں سے نوازیں ۔کمار سوامی حکومت میں انہیں ملنے والی وزارت کے متعلق ایک سوال پر وشواناتھ نے کہاکہ جنتادل (ایس) کے قومی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا اس ضمن میں جو بھی فیصلہ لیں گے اس کی وہ پابندی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کمار سوامی نے اقتدار اس لئے حاصل کیا ہے کہ ریاستی عوام خاص طور پر رعیت طبقے کے لئے کچھ بہتر کرسکیں ۔ انہیں توقع ہے کہ کما رسوامی اپنے اس مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے۔


Share: