ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ  نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم کے زیرا ہتمام ایس ایس ایل سی طلبا کے لئےکیرئیر گائیڈنس پروگرام کا کامیاب انعقاد

کمٹہ  نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم کے زیرا ہتمام ایس ایس ایل سی طلبا کے لئےکیرئیر گائیڈنس پروگرام کا کامیاب انعقاد

Mon, 02 Mar 2020 20:49:31    S.O. News Service

کمٹہ:2؍ مارچ(ایس اؤ نیوز) نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم کمٹہ شاخ کے زیر اہتمام بروز اتوار روٹری ہال میں ایس ایس ایل سی کے طلبا و طالبات کے لئے امتحانی رہنمائی اور کیرئیر گائیڈنس پروگرام کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں قریب 135طلبا شریک ہوئے۔

مہمان خصوصی کے طورپر فورم کے ضلعی صدر امتیاز عمر شیخ نے طلبا کی رہنمائی کےلئے پروگرام منعقد کرنے پر منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے طلبا سےکہاکہ طلبا اپنا مستقبل بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ان کے لئے علمی میدان میں آگے رہنا ضروری ہے۔ اور تلقین کی کہ جوبھی قدم اٹھائیں اس پر مضبوطی کے ساتھ جمے رہیں تو کامیابی یقینی ہونےکی بات کہی۔ آئیڈیل ایجوکیشن ٹرسٹ کمٹہ کےسابق صدر ڈاکٹر عبدالقادر شیخ نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے خطاب کرتےہوئے کس طرح تعلیم نے ٹکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا کیا اس پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایس ایس ایل سی کے طلبا وطالبات کو محنت و مشقت کے ساتھ آگے بڑھنے کی صلاح دی۔

بھٹکل کے نیو انگلش پی یو کالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ اور کرناٹکا اکیڈمی آف ایجوکیشنل ڈپارٹمنٹ ٹرسٹ برماور کے صدر امجد علی شیخ نے طلبا و طالبات کی الگ الگ نشستوں میں رہنمائی کرتے ہوئے عملی مشق کرائی۔ پروگرام کے دوران حاضر طلبا کے دوران کوئز مقابلہ کرایاگیا ، جس میں کامیاب طلبا کو انعامات سے بھی نوازاگیا۔

جاپان میں منعقدہ پیرا ٹیبل ٹنیس میں بھارت کی نمائندگی کرتےہوئے گولڈ میڈل جیتنے والے کمٹہ کے ڈاکٹر ناظم خان کی اس موقع پر شال پوشی کرتےہوئے تہنیت کی گئی ۔ ڈائس پر جماعت المسلمین کمٹہ کے صدر محمد شفیع شیخ، فورم کے ضلع جنرل سکریٹری محمد محسن قاضی ، علی شاہ ونلی ، مظفر شیخ، ابراہیم شیخ وغیرہ موجود تھے۔


Share: