ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں ساگوانی لکڑیاں ضبط؛ ہیرے گوتّی چیک پوسٹ پر پولس کی کاروائی

کمٹہ میں ساگوانی لکڑیاں ضبط؛ ہیرے گوتّی چیک پوسٹ پر پولس کی کاروائی

Sun, 05 Aug 2018 21:06:58    S.O. News Service

کمٹہ 5/اگست (ایس او نیوز) غیر قانونی طور پر ساگوانی لکڑیاں لے جانے کے الزام میں گوکرن پولس نے گاڑی سمیت لکڑیوں کو ضبط کرتے ہوئے  دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ واردات آج اتوار کو کمٹہ کے ہیرےگوتّی چیک پوسٹ پر پیش آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہیرےگوتّی چیک پوسٹ پر جانچ کے دوران  ایک سواری پر ساگوانی لکڑیاں پائی گئیں،اور پولس نے لکڑیوں سمیت گاڑی کوکو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے  سواری کے ڈرائیور اور کلینر دونوں کو گرفتار کرلیا۔

گوکرن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس جانچ کررہی ہے۔


Share: