کمٹہ:19؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) ایک خاتون کو ریل ٹکر دینےکے نتیجےمیں جائے وقوع پر ہی ہلا ک ہونےکا واقعہ کمٹہ تعلقہ بیلکولی میں جمعرات کو پیش آیاہے۔
مہلوکہ کی شناخت بیٹکولی کی مکین جانکی کملاکر پٹگار (45)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جانکی اپنے رشتہ دار کے گھر سے اپنے گھر لوٹنےکے دوران میں ریلوےلائن کراس کرتے وقت ریل سے ٹکرانےکی اطلاعات ہیں۔ گوکرن پولس تھانہ پی ایس آئی نوین نائک اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے۔ گوکرن پرائمری ہیلتھ سنٹر میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش خاندان والوں کو سونپی گئی۔