کمٹہ:6؍جنوری (ایس اؤ نیوز) نوجوانوں میں کھیل کے جذبے کو فروغ دینے اور انہیں کھیل کے میدان میں آگے بڑھانے کا خاص مقصد لے کر کمٹہ میں ’’کراولی اسپورٹس کلب ‘‘ کےنام سے ایک نئے کلب کا افتتاح عمل میں آیا۔کلب کی افتتاحی تقریب بعد نماز فجر عیدگاہ میدان میں منعقد ہوئی ۔
کروالی اسپورٹس کلب کے صدر نصیر کوٹے باگیلو نے کلب کے اغراض و مقاصد اور طریقہ کار پر مختصر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی صلاحیت اور ان جذبات کو نیک مقاصد میں استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے خاص کر کھیل میدان میں انہیں آگے بڑھانے کی با ت کہی۔ انہوں نے بتایا کہ کلب کی جانب سے لیدر بال کرکٹ کی کوچنگ شروع ہوچکی ہے جس میں کئی کھلاڑی شریک ہورہےہیں۔
افتتاحی تقریب میں کمٹہ جامع مسجد کے خطیب مولانا منت اللہ قاسمی ، جماعت المسلمین کمٹہ کے جنرل سکریٹری محمد محسن قاضی ، الاتحاد یوتھ کمیٹی کمٹہ ، گلف شاخ کے ممبر محمد عارف اور سماجی کارکن امجد شیخ نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ اس موقع پر محمد عقیل قاضی، محمد سلیم قاضی ، افتخار شیخ، امجد مالی اور دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ کلب کے عہدیداران کچھ اس طرح ہیں۔
صدر: نصیر کوٹے باگلیو
نائب صدر: محمد ابراہیم قاضی
سکریٹری :ندیم شیخ
خازن : خلیل احمد
ممبران : وکرم پروہت، بانو پرتاپ ، فیضان قاضی اور فاضل شیخ ۔