ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کنداپور :دنیا کی سب سے پہلی سبز مسجد کو آئی جی بی سی کا پلاٹنیم ایوارڈ

کنداپور :دنیا کی سب سے پہلی سبز مسجد کو آئی جی بی سی کا پلاٹنیم ایوارڈ

Thu, 13 Oct 2016 18:13:30    S.O. News Service

کنداپور:13/اکتوبر(ایس او نیوز) کرناٹکا کے مغربی ساحل پر واقع کنداپور کے کوڑی بیچ کے بالمقابل تعمیر کی گئی جمعہ مسجد عالمی سطح کی پہلی سبز مسجد(ماحولیاتی مسجد ) کی حیثیت سے تصدیق کئے جانےکی فخریہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ماحولیاتی میدان میں انقلابی فکر کے حامل ، تعمیراتی گروپ ’’ بیاریس گروپ ‘‘ نے ماحولیاتی دوست جدیدٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے یہ انوکھی مسجد کی تعمیر کی ہے، حقیقت میں تقویٰ و پرہیزگاری ، انتسابی و تہدیت  اور ماحولیات سے لگاؤ جیسی صفات کی مشترکہ کاوش کے ذریعے یہ مقدس   گھر تیار ہواہے۔

خصوصی و انوکھی تزئین سے تعمیرکردہ  اور سبز ماحولیات کے میدان میں دوررس نتائج کی حامل بدریہ جمعہ مسجد کو انڈین گرین بلڈنگ کونسل (آئی جی بی سی )نامی ادارے نے پلاٹنیم ایوارڈ سے نوازتے ہوئے عزت بخشی ہے، متعلقہ ادارے کی طرف سے  پہلی مرتبہ جاری کردہ  ’’آئی جی بی سی گرین پلیس آف ورشپ‘‘کے شعبے میں یہ ایوارڈ دیاگیا ہے۔ علاقہ میں ایک انقلابی مثال پیش کرنے والی بدریہ جمعہ مسجد تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی و بھائی چارگی کی  اہم کڑی کے طورپر کام کرے گی ۔   اور یہاں ملاقات کرنےو الے دنیا کے تمام انسانوں کو ذہنی سکون دینے والی مقدس جگہ کے طورپر  اسلام کی جدید مثال بن کر سامنے آئی ہے۔ زائد جانکاری کے لئے رمیش سوتر 9845051862پر رابطہ کرنےکی پریس ریلیز کے ذریعے اپیل کی گئی ہے۔


Share: