کنداپور:11/اگست(ایس او نیوز)بجلی کا کام کرنے کے دوران شاک لگنے سے ایک مزدور کے ہلاک ہونے کاواقعہ رام مندر علاقہ کنداپور میں پیش آیا ہے۔ مہلوک کی شناخت ریاست تمل ناڈو ، دھرمپوری کے نرسمہا (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رام مندرعلاقہ میں تین ٹرانسفارمرس ہیں، مزدور لوگوں نے ایک ہی ٹرانسفارمرکو بند کرکے کام انجام دینے کی کوشش کررہے تھے ، جس کے نتیجےمیں مزدور ہلاک ہوا ہے۔ قریب 10مزدوروں پر مشتمل ایک ٹیم پچھلے 15دنوں سےنئے بجلی کے کھمبوں کو تار جوڑنے کا کام کررہی تھی۔ بتایا جارہاہے کہ متعلقہ کام کےلئے جئے رام شٹی نے کانٹراکٹ لیا تھا، سب کانٹراکٹ لے کر مہلوک نے دوسروں کے ساتھ کام پر تھا۔ جمعرات کی دوپہر قریب ڈھائی بجے جانچ کے لئے نرسمہا کھمبے پر چڑھا ، نیچے اس کا بھائی شرون کھڑا تھا، اچانک نرسمہا کو بجلی کا شاک لگا تووہ سیدھے نیچے کھڑے اس کے بھائی شرون پرجا گرا جس کی وجہ سے شرون کو بھی شاک لگاہے لیکن وہ بچ نکلا ۔بتایا گیا ہے کہ علاج کے لئے شدید زخمی نرسمہا کو اسپتال لے جایاجارہا تھا کہ راستے میں ہی اُس نے دم توڑ دیا۔ بلدیہ ممبر سندیپ کوڑی، پربھاکر کوڑی، روی راج کھاروی ، ایس آئی ناصر حسین ، بلدیہ افسرس گوپال کرشنا شٹی سمیت کافی لوگ کنداپور سرکاری اسپتال پہنچ کرگھروالوں سے ملاقات کی۔ مہلوک کے پسماندگان میں بیوی اور ایک سالہ بیٹا ہے۔