ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کنداپورمیں بس سے گرکرطالب علم کی موت

کنداپورمیں بس سے گرکرطالب علم کی موت

Sat, 28 Jan 2023 18:48:26    S.O. News Service

کنداپور:28؍ جنوری(ایس اؤ نیوز) کالج جانے کے دوران بس پر سے گرکر ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت ہیماڑی کے قریبی علاقہ کٹ بیلنتور کے رہنے والے سدیپ پجاری (20) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ سنیچر صبح ہیماڈی جنکشن بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سدیپ صبح کالج جانے کے لئے بس پر سوار ہوا تھا، ہیماڈی جنکشن بس اسٹاپ کے قریب ایک خاتون کو بس سے اُتارنے کے لئے جیسے ہی بس نے بریک لگائے، دروازے کے قریب ٹہرا سدیپ سیدھے بس کے باہر جاگرااور گرتے ہی بس کا اگلا پہیہ اس پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

پتہ چلا ہے کہ لڑکے کی موت پر غمگین والدین نے اپنے مہلوک لڑکے کی دونوں انکھوں کو قریبی اسپتال میں عطیہ دیا ہے۔

 


Share: