ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کنداپور: ہندؤوں نے ہی ہمیں کھانے کے لئے جانوردئیے تھے:شکنتلا

کنداپور: ہندؤوں نے ہی ہمیں کھانے کے لئے جانوردئیے تھے:شکنتلا

Mon, 01 May 2017 22:21:59    S.O. News Service

کنداپور:یکم مئی (ایس اؤنیوز)ہم زمانے سے گائے کا گوشت کھا رہے ہیں، پرسوں ہم پر حملہ کئے نوجوانوں کے گھر والوں نے ہی ہمیں اس سے پہلے بیل وغیرہ دیا کرتے تھے ، پرسوں جس گوشت کو پکایا تھا وہ بھی جانور ہندووں نے ہی دیا تھا، ہم کہیں سے چوری کرکے نہیں لائے تھے۔ ہوساڑودیہات کی گائے کے گوشت کھانےکے الزام میں بجرنگ دل کارکنوں سے حملہ کا شکار ہوئی پنچایت ممبر شکنتلا نے سابق رکن اسمبلی ، سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری جی وی شری رام ریڈی سے بات چیت کے دوران حقیقت بیان کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

حملہ کا شکارہوئے کورگاطبقہ کے خاندان کے حالات جاننے پہنچے شری رام ریڈی سے بات چیت کے دوران شکنتلا نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہاکہ مرے ہوئے جانوروں کو دفنانے انہیں ہمارے مرد چاہئے، لیکن ہمیں ڈرایا جارہاہے کہ جانوروں کا گوشت نہ کھاؤ، اکثر لوگ ہمیں یہی کہتے ہوئے جانور دیتے ہیں کہ اگر ہم مسلمانوں کو دیں گے مسئلہ ہوگا اسی لئے آپ لوگ لے جاؤ ۔ اس موقع پر شری رام ریڈی نے کہاکہ پور ے ملک میں نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد اقلیتوں ، دلتوں پر حملوں میں اضافہ ہواہے، گائے رکشھاکے نام پر سنگھ پریوار مسلسل حملے کررہی ہے، ایسے معاملات سے ملک کا سر جھک رہاہے، غذا کا انتخاب ہمارا حق ہے ، اس کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے، بلاشبہ یہ غذائی حق پر راست حملہ ہونے کی بات کہی۔ اس موقع پر انہوں نے پولس سے مطالبہ کیا کہ ملزموں کی فوری گرفتاری کریں۔ انہوں نے معاملے کو لے کر بیندور سرکل انسپکٹر راگھو پڈیل، گنگولی انسپکٹر سبنا کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر کنداپور کے سی پی ایم لیڈر کے شنکر ، وینکٹیش کنی وغیرہ موجود تھے۔


Share: