ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کے معاملوں میں مسلسل کمی، 24 گھنٹوں میں 1.07 لاکھ مریضوں کی تصدیق، 865 افراد کی موت

کورونا کے معاملوں میں مسلسل کمی، 24 گھنٹوں میں 1.07 لاکھ مریضوں کی تصدیق، 865 افراد کی موت

Sun, 06 Feb 2022 13:09:45    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، یہ تعداد کل کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 865 افراد کی موت ہو گئی، جس سے کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 01 ہزار 979 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کو ملک میں کورونا کے ایک لاکھ 7 ہزار 474 نئے کیسز درج کئے گئے۔

ہفتہ کے روز کیرالہ ان ریاستوں میں سرفہرست رہی جہاں کورونا کے سب سے زیادہ نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 538 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ اس کے بعد کرناٹک میں تقریباً 12 ہزار، مہاراشٹر میں 11 ہزار 394، تمل ناڈو میں 7 ہزار 524 اور راجستھان میں 5 ہزار 602 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں پائے جانے والے کل نئے کورونا کیسز میں سے 65.19 فیصد ان 5 ریاستوں سے آئے ہیں، جن میں اکیلے کیرالہ نئے کیسز کے 31.21 فیصد کے لیے ذمہ دار ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایاب ہونے کی شرح اب 95.91 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 13 ہزار 246 مریض شفایاب ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں شفا یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 4 لاکھ 61 ہزار 148 ہو گئی۔

ملک میں اب کورونا کے 12 لاکھ 25 ہزار 011 ایکٹیو کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز میں ایک لاکھ 6 ہزار 637 کی کمی واقع ہوئی۔


Share: