ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کولار کی موبائیل پارٹس تیار کرنے والی وسٹران کمپنی میں دوبارہ کام شروع : مستقل ملازمین کی حاضری ، کاونٹریکٹ ملازمین پیچیدگی کا شکار

کولار کی موبائیل پارٹس تیار کرنے والی وسٹران کمپنی میں دوبارہ کام شروع : مستقل ملازمین کی حاضری ، کاونٹریکٹ ملازمین پیچیدگی کا شکار

Wed, 16 Dec 2020 18:40:23    S.O. News Service

کولار:16؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) ایپل آئی فون پارٹس تیار کرنے والی وسٹران انفوکام انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی میں کانٹراکٹ ملازمین کی ہڑتال اور توڑ پھوڑ کے نتیجےمیں عارضی طورپر بند کی گئی کمپنی دوبارہ شروع کردی گئی ہے، اس بات کی اطلاع کمپنی افسران نے دی ہے۔

12دسمبر کو ہوئے ہنگامے کی وجہ سے کمپنی کے 10ہزار مزدوروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ بقیہ تنخواہوں اور کمپنی میں دوبارہ کام نہ دئیےجانےکے خطرےسے مزدور کنگال ہوگئےہیں۔ ایک برس پہلے شروع ہوئی کمپنی میں 1343مستقل اور 8483کانٹراکٹ ملازمین برسرروزگار تھے۔ کولار ضلع کے علاوہ پاس پڑوس کے اضلاع کے ہزاروں لوگ کمپنی میں کام کررہے تھے۔

تنخواہ کے معاملےکو لے کر مزدوروں اور پرائیویٹ ایجنسیوں کے درمیان تنازعہ شروع ہوتے ہی کمپنی نے مزدوروں کی زندگی اجیرن کردی تھی۔ کمپنی دوبارہ شروع تو ہوگئی ہے لیکن ہنگامہ خیزی کو دیکھتے ہوئے اب یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ کمپنی اپنے پرانے مزدوروں کو ہی  لے کر جاری رکھے گی یا پھر نئے مزدوروں کا تقرر کرے گی۔ پولس نےمعاملے کولے کر ابھی تک 149مزدوروں کو گرفتار کیا ہے۔

مستقل ملازمین کی حاضری :پیچیدگی کے درمیان ہی وسٹران کمپنی کے مینجر سینتھل کمار نے مستقل مزدوروں کو موبائیل کےذریعے مسیج پوسٹ کرتے ہوئےکہا  کہ وہ دوبارہ کام پر حاضر ہوں۔ اس مسیج کے ذریعے امید لگائی جارہی ہے کہ کمپنی بہت جلد دوبارہ پارٹس کی تیاری کاکام شروع کرے گی۔

قریب 1300مستقبل ملازمین کمپنی میں حاضری دیتےہوئے صاف صفائی میں مصروف ہیں۔ ایک ہفتہ کے اندر ہی ایک لائن میں موبائیل کےپارٹس کی تیار ی شروع ہوجائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ کانٹراکٹ ملازمین کو بھی کام پر حاضری دینےکا بہت جلد مسیج روانہ کیاجائے گا

وسٹران کمپنی میں اصولوں کی خلاف ورزی : کارخانے ، بائلر ، صنعت کاری تحفظ محکمہ کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وسٹران کمپنی کی طرف سے نرساپور میں اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

کمپنی کو کل 5ہزار مزدوروں کو روزگار دینےکی اجازت تھی ، قلیل مدت میں 10500مزدوروں کو بغیر اجازت کے روزگار فراہم کیاگیا ہے۔ سرکاری منظوری کے بغیر نئی عمارتوں کی تعمیر شروع کردی ہے۔ خاتون مزدوروں کو اوور ٹائم کام کا موقع نہیں ہے اس کے باوجود ان سے اوور ٹائم کام لیاجارہاہے۔ تنخواہوں کولے کر جو تفریق کی بات کی جارہی ہے اگلے ماہ اس تعلق سے آپس میں بیٹھ کر حل کرلینےکی افسران نے جانکاری دی ۔

محکمہ صنعت کاری اور اقتصادیات کےجوائنٹ سکریٹری سریش نے بیان جاری کرتےہوئے کہاہےکہ وسٹران کمپنی ضلع میں ہی رہے گی ۔ مرکزی حکومت کے ساتھ اس معاملے میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ہورہی ہے۔ کمپنی ضلع سے قطعی باہر نہیں جائے گی ، مزدوروں کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔


Share: