ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولکاتہ : رام نومی کے موقع بی جے پی کی ریلیوں کا بھرکس ترنمول کے رنگین جلوس نے نکال دیا

کولکاتہ : رام نومی کے موقع بی جے پی کی ریلیوں کا بھرکس ترنمول کے رنگین جلوس نے نکال دیا

Mon, 26 Mar 2018 00:16:38    S.O. News Service

کولکاتہ25 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حکمران ترنمول کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی نے رام نومی کے موقع پر آج ریاست کے مختلف حصے میں ریلیوں کا انعقاد کیا اور رنگین جلوس نکالے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ان ریلیوں کو بنگال کے ’ہندوؤں کو متحد‘ کرنے کے تناظر میں برہمنی چال ہے ۔ بی جے پی اور آر ایس ایس سے منسلک تنظیموں کی ریلیوں کے جواب میں ترنمول کانگریس نے ریاست کے مختلف حصوں میں رنگین جلوس نکالے اور رام کی پوجا ارچنا کی ۔ حکمراں پارٹی نے کہا کہ بی جے پی را م نومی کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو تقسیم اور منافرت کے فروغ میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ کولکاتہ میں سنگھ پریوار کے ارکان کی جانب سے رام نومی سے متعلق ریلیاں منعقد گئیں۔ بھگوا پرچم اور پوسٹروں سے سجائے گئے جلوس نکالے گئے، جلوس میں شامل لوگ بھگوان رام کی جے کار کرتے نظر آئے۔ ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اب تک کسی طرح کاناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریلیاں کامیاب رہی ہیں کیونکہ بڑی تعداد میں عام لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔ دلیپ گھوش نے الزام لگایا کہ ریاست کی مبینہ ہندو مخالف ترنمول حکومت کے خلاف ہندوؤں کو متحد کرنے کی سمت میں یہ پہلا قدم ہے ۔ 


Share: