ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولگام تصادم: ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

کولگام تصادم: ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

Sat, 20 Nov 2021 20:13:09    S.O. News Service

سری نگر،20؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے عشموجی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے عشموجی علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپرییشن ہنوز جاری ہے۔

ذرائع نے قبل ازیں بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے عشموجی علاقے کو ہفتے کی صبح محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم جوں ہی ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ کولگام میں رواں ہفتے کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والا تیسرا تصادم ہے۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل ضلع کولگام میں ہی دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران پانچ جنگجو ہلاک کر دئے گئے تھے۔


Share: