ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کچھ لوگوں کے لیے اقتدار آکسیجن کی مانند: مودی

کچھ لوگوں کے لیے اقتدار آکسیجن کی مانند: مودی

Tue, 25 Dec 2018 11:15:13    S.O. News Service

نئی دہلی،25دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 94 ویں جینتی کے موقع پر ان کی یاد میں 100 روپے کا سکہ جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لئے اقتدار جہاں آکسیجن کی مانند ہے، وہیں واجپئی اپنی عوامی زندگی میں طویل عرصے تک اپوزیشن سے ملاقات کرکے قومی مفاد سے جڑے موضوعات اٹھاتے رہے۔اس تقریب میں طویل مدت تک واجپئی کے ساتھی رہے سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور بی جے پی صدر امت شاہ موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ کچھ لوگوں کے لئے اقتدار آکسیجن کی مانند ہے اور وہ اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔وہیں دوسری طرف واجپئی نے اپنے عوامی زندگی کا لمبی مدت اپوزیشن میں رہتے ہوئے قوم مفاد سے جڑے موضوعات کو اٹھانے میں لگایا۔انہوں نے کہا کہ اصولوں اور کارکن کی بدولت اٹل جی نے اتنا بڑا سیاسی تنظیم کھڑا کر دیا اور بہت ہی کم وقت میں ملک بھر میں اس کی توسیع بھی کی۔انہوں نے کہا کہ اٹل جی کے بولنے کا مطلب ملک کا بولنا اور سننے کا مطلب ملک کو سننا تھا۔اٹل جی نے لالچ اور خود غرضی کے بجائے ملک اور جمہوریت کو بہت سخت رکھا اور اسے ہی کیا۔مودی نے کہا کہ اٹل جی چاہتے تھے کہ جمہوریت سب سے زیادہ رہے۔انہوں نے کہاکہ دماغ اب بھی یہ ماننے کو تیار نہیں ہے کہ اٹل جی اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔وہ معاشرے کے تمام طبقات کے تئیں محبت رکھنے والے اور معزز شخص تھے۔ایک اسپیکر کے طور پر وہ منفرد تھے۔وہ ہمارے ملک کے بہترین مقررین میں سے ایک تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ اٹل جی کی زندگی آنے والی نسلوں کو ایک ترغیب دیتا رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا طویل علالت کے بعد 93 سال کی عمر میں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ میں اگست میں انتقال ہو گیا تھا۔


Share: