ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کھڑسے کے بہانے بی جے پی کے خلاف ہوئی شیو سینا، کہا ہم پیٹھ میں وار کرنے والوں کی اولاد نہیں

کھڑسے کے بہانے بی جے پی کے خلاف ہوئی شیو سینا، کہا ہم پیٹھ میں وار کرنے والوں کی اولاد نہیں

Fri, 01 Jul 2016 23:38:33    S.O. News Service

ممبئی،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر حکومت میں اتحادی شیوسینا ایک بار پھر اپنی ہی حکومت کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے۔زمین گھوٹالہ اور داؤد ابراہیم کی فون کالز تنازعہ کی وجہ سے کرسی گنوانے والے مہاراشٹر کے سابق وزیر ایکناتھ کھڑسے کے بہانے اس نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘میں پارٹی نے لکھا ہے کہ وہ پیٹھ میں وار کرنے والوں کی اولاد نہیں ہے جو کسی کی بدنامی کر واکر سیاسی روٹی سینکیں۔کھڑسے کی حمایت میں اتری شیوسینا نے جمعہ کو ادارتی مضمون میں سابق وزیر کو سچا محب وطن بتایا ہے۔اس میں لکھا ہے کہ کھڑسے پر کئی الزام لگے ہیں لیکن ان پر لگا داؤد سے تعلق کا الزام ماننے کے قابل نہیں ہے۔یہ کھڑسے کی حب الوطنی پر ہی کلنک لگانے جیسا معاملہ ہے۔ان پر ظلم کیا گیا ہے۔’’سامنا‘‘کے اداریے میں پارٹی نے لکھا ہے کہ جلگاؤں کے کارکن کانفرنس میں کھڑسے سے اپنا دماغ ہلکا کیا۔انہوں نے اپنے دل میں گانٹھ باندھ کر رکھی ہوئی ہے۔انہیں کہا کہ جب صحیح وقت آئے گا تب گاٹھ کو کھولوں گا اور پھر پورے ملک میں ہنگامہ مچ جائے گا۔کھڑسے نے جس طرح کا انتباہ دیا ہے، اسے دیکھتے ہوئے مستقبل میں اگر چھوٹا مہابھارت واقع ہوتا ہے تو تعجب نہیں ہونا چاہئے۔شیوسینا نے آگے لکھا کہ جلگاؤں میں کھڑسے نے کئی ایماندار شیو سینکوں پر وار کئے لیکن وزیر کا عہدہ جاتے ہی کھڑسے کو اس بات کا دکھ نہیں ہے کہ جلگاؤں میں شیو سینکوں نے پٹاخے چھوڑے، دکھ اس بات کا ہے کہ ان کے ہی دل میں دیوالی منائی گئی۔فڑنویس حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے پارٹی نے لکھا ہے کہ شیوسینا کا وزیر اعلی ہوتا تو کھڑسے کی پیٹھ میں اس طرح کا وار شاید نہیں ہوا ہوتا،کیونکہ پیٹھ پر وار کرنے والوں کی اولاد شیوسینا نہیں ہے۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کی بدنامی کرواکر سیاسی روٹی سینکنے والوں میں شیوسینا نہیں ہے۔یہ سچ کہنے کی ہمت رکھنے والی پارٹی میں ہے اور اگر بی جے پی میں کسی کو اس پر اعتراض ہو گا تو اسے شورمچانے کی پوری آزادی ہے۔


Share: