منگلورو 19/ اگست (ایس او نیوز) جنوبی کینرا کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کیرالہ کے جو طلبہ امتحان میں حاضر ہونے کے لئے کووڈ نگیٹیو رپورٹ کے ساتھ آئے تھے جب ان کی جانچ یہاں پر کی گئی تو ان میں سے 228 طلبہ کووڈ پوزیٹیو نکلے ۔
چونکہ کیرالہ اور مہاراشٹرا سے جنوبی کینرا میں داخلہ کے لئے کووڈ نگیٹیو رپورٹ ضروری ہے اس لئے یہ طلبہ بھی نگیٹیو سرٹفکیٹ کے ساتھ یہاں پہنچے تھے ۔ لیکن جب ان کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا تو رپورٹ پوزیٹیو آئی ۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے ان طلبہ کو دینے کے لئے الگ کمروں کی سہولت فراہم کی گئی ۔ محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ کووڈ پوزیٹیو آنے والے طلبہ کو الگ سے کوارنٹین کیا گیا ہے۔