ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ کی مدد کے لئے ہر طبقہ کا ساتھ آنا قابل ستائش؛ کیرالہ وزیر خزانہ تھامس اساک

کیرالہ کی مدد کے لئے ہر طبقہ کا ساتھ آنا قابل ستائش؛ کیرالہ وزیر خزانہ تھامس اساک

Sun, 26 Aug 2018 22:21:14    S.O. News Service

نئی دہلی 26 اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کیرل میں سیلاب کی وجہ سے آئی تباہی کے بعد اب بازآبادکاری اور ریلیف کا کام زوروں سے چلایا جا رہا ہے۔ کیرالہ کے وزیر خزانہ تھامس اساک نے کہا کہ کیرل کی مدد کے لئے ہر ایک طبقہ کا ایک ساتھ آنا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کیرل کے لئے کافی کچھ کرنا باقی ہے۔

واضح ہو کہ نجی ٹی وی این ڈی ٹی وی پر منعقد اعانتی مہم پروگرام میں مختلف حلقہ کی معروف شخصیات نے حصہ لیا ہے ۔منعقد پروگرام کے دوران کیرل میں سیلاب کے تناظر میں فلم اداکارہ روینا ٹنڈن نے کہا کہ ابھی کیرل کو ہماری سب سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں بغیر کچھ سوچے جتنا بھی ہو سکے حسب استطاعت مدد کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں سیلاب سے بھلے ہی لوگوں کو تھوڑی راحت مل گئی ہو لیکن وہاں رہنے والے لوگوں کے مسائل اب بھی پہلے کی طرح ہی قرار ہیں۔وہیں نغمہ نگار جاوید اختر نے سیلاب متاثرین کے تئیں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی تکلیف نہیں سمجھ سکتے ہیں جنہیں ان مصائب بھرے دور سے گزرنا پڑا ہے ۔ ابھی ایک چیز سب سے زیادہ ضروری ہے جس پر کوئی بھی بات ہوئے بغیر وہاں دینا چاہئے وہ ہے مدد ۔زیادہ سے زیادہ فنڈ کیرل کو اس تباہی سے جلدی باہر نکال سکتا ہے۔ اگر وقت رہتے ہم کام نہیں کرتے ہے تو پانی اترنے کے بعد تباہی مزید بڑھ جائے گی ۔وہاں کئی طرح کی بیماری پھیلنے کا خطرہ ہے۔ ہمیں ایک ذمہ دار شہری کی طرح صرف فنڈ ہی نہیں بلکہ ہر طرح سے مدد کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔

وہیں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو موٹروے سیلاب سے تباہ ہوئے ہیں جن کی مرمت کا کام جلد سے جلد ہو کیونکہ روڈ اچھے ہو جائیں گے تو امدادی کام میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی مدد مل رہی ہے۔ کیرل کے عوام الگ نہیں ہیں، ہم کیرالہ کو پورا تعاون دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک فیصلہ کیا ہے کہ جہاں زیادہ بارش ہوتی ہے وہاں سیمنٹ۔کنکریٹ روڈ کی تعمیر کریں گے، تاکہ نقصان کم سے کم ہو۔ 


Share: