ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کیرانہ سے ہندوؤں کی نقل مکانی منھ بھرائی کا نتیجہ:یوگی آدتیہ ناتھ

کیرانہ سے ہندوؤں کی نقل مکانی منھ بھرائی کا نتیجہ:یوگی آدتیہ ناتھ

Sun, 19 Jun 2016 01:04:31    S.O. News Service

پرتاپ گڑھ18جون(آئی این ایس انڈیا)بی جے پی لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ نے آج الزام لگایا کہ کیرانہ سے ہندوؤں کی نقل مکانی منھ بھرائی کا نتیجہ ہے۔ایک نجی پروگرام میں شامل ہونے آئے یوگی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ کیرانہ کیلئے سابقہ اور موجودہ حکومت مجرم ہے۔وہاں سے ہندوؤں کی نقل مکانی سیکولر ازم خوش آمدی کا نتیجہ ہے۔ہندوؤں کی آبادی جو کبھی68فیصد ہوا کرتی تھی، اب گھٹ کر محض آٹھ فیصد رہ گئی ہے۔اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے امیدوارکے طورپرپیش کئے جانے سے جڑے ایک سوال کے جواب میں یوگی نے کہاکہ میں کسی عہدے کی دوڑ میں نہیں ہوں۔میں ایک مشن کے تحت کام کر رہا ہوں۔


Share: