مظفر نگر،21؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر 28 مئی کو آزاد اور منصفانہ ضمنی انتخابات یقینی بنانے کے لئے نیم فوجی دستوں کی 25 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔یہ معلومات ایک سینئر الیکشن افسر نے یہاں دی۔شاملی کے ضلع مجسٹریٹ اور ضلع الیکشن افسر ادر وکرم سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ ضلع کے ہریانہ سے متصل علاقوں میں گشت اور تحقیقات کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے حکام نے نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ساتھ ہی کیرانہ میں کم از کم ایسے 20 سرحدی گاؤں ٹیگ کئے گئے ہیں جہاں ایسے کیمرے لگائے جائیں گے۔اسی درمیان شاملی کے پولس سپرنٹنڈنٹ دیورنجن ورما نے بتایا کہ نیم فوجی دستوں کی دس کمپنیاں شاملی پہنچ چکی ہیں۔کیرانہ سیٹ پر بھاجپا ایم پی حکم سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ضمنی انتخابات کرایا جا رہا ہے۔بی جے پی نے اس انتخاب میں سنگھ کی بیٹی مرگانکا سنگھ کو ٹکٹ دی ہے۔ان کا مقابلہ وی پارٹی کی مشترکہ امیدوار آر ایل ڈی کی تبسم سے ہے جن کوبسپا، ایس پی اور کانگریس کی حمایت حاصل ہے۔