ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرل اسمبلی کا پہلا سیشن شروع

کیرل اسمبلی کا پہلا سیشن شروع

Sun, 03 Jun 2018 23:32:49    S.O. News Service

تروننت پورم، 3؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریاست میں ہوئے چیگننور ضمنی انتخاب کے بعد یہ اسمبلی کا پہلا سیشن شروع ہوگا۔اس ضمنی انتخاب میں سی پی ایم نے اس سیٹ پر اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی کو شکست دے کر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔جھوٹی شان کی خاطر قتل سمیت کئی مسائل کو کانگریس قیادت یوڈی ایف کے ممبران اسمبلی کی طرف سے سیشن کے دوران اٹھائے جانے کی امید ہے۔نو منتخب ساجی چیرین کل وقفہ سوال کے بعد رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیں گے۔انہوں نے ضمنی انتخابات میں 20,956 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔اسپیکر پی شریرامکرشن نے کہا ہے کہ 12 دن کے سیشن میں تقریباً17 آرڈیننس ایکٹ میں تبدیل کئے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔


Share: