ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرلا کے سیلاب متاثرین کو آئی ایم اے کی امداد، ٹرکوں کے ذریعے امداد ی اشیاء کی روانگی

کیرلا کے سیلاب متاثرین کو آئی ایم اے کی امداد، ٹرکوں کے ذریعے امداد ی اشیاء کی روانگی

Sat, 18 Aug 2018 21:53:49    S.O. News Service

بنگلورو،18؍اگست(ایس او نیوز) پڑوسی ریاست کیرلا میں بارش کی بھاری تباہی اور اس سے ہوئے نقصانات سے نپٹنے کے لئے آئی ایم اے چاریٹبل کونسل کی طرف سے بھاری مقدار میں امداد ی اشیاء کی روانگی کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

آئی ایم اے کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق متاثرین کی فوری مدد کے لئے دو ٹرک آشیرواد آٹا ، دو ٹرک بسکٹ ، چار ٹرک دوائیں۔ ایک ہزار دو برنر والے اسٹو، ایک ہزار بستر، دس ہزار رگس ، ایک ہزار بکیٹ ، ایک ہزار جگس اور دو ٹرکوں پر مشتمل پینے کاپانی روانہ کیا جارہاہے۔

اس کے علاوہ اگلے ہفتے آئی ایم اے کی طرف سے بارش اور سیلاب کے متاثرین کے لئے دس ہزار راشن کے کٹس بھی روانہ کئے جائیں گے۔ ٹرکوں کے ذریعے یہ راشن اور دوائیں کیرلا کے لئے روانہ ہوگئیں۔ کل صبح کپڑوں پر مشتمل دو اور ٹرک روانہ کئے جائیں گے۔ 


Share: