ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیپٹن امریندر کے بے تُکے بیانات سے لگتا ہے ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں: بیر دیویندر سنگھ

کیپٹن امریندر کے بے تُکے بیانات سے لگتا ہے ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں: بیر دیویندر سنگھ

Tue, 25 Jan 2022 20:57:15    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،25؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر بیر دیویندر سنگھ نے آج الزام لگایا کہ سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے ’بے تُکے‘ بیانات سے لگ رہا ہے کہ وہ اپنا توازن کھو چکے ہیں۔ بیر دیویندر نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ کیپٹن نے کچھ دن پہلے ایک بیان دیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے طور پر انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ان اراکین اسمبلی اور وزراء کی فہرست دی تھی جو ریت کی غیر قانونی کانکنی میں ملوث تھے، لیکن انہوں نے خود اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جو کہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے ان کی آئینی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کیپٹن اپنا نام کیوں عام نہیں کر رہے ہیں؟

اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کیپٹن کا دوسرا بیان بھی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوجوت سنگھ سدھو کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کے لیے آنے والے پیغام کے بارے میں بھی ایک ’سفید جھوٹ‘ ہے۔

دیویندر نے الزام لگایا کہا ایسا لگتا ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ کی یادداشت ساتھ نہیں دے رہی ہے کیونکہ وہ 16 مارچ 2017 کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے رہے تھے جس میں پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں کی ایک بڑی تعداد بشمول ان کی دوست عروسہ عالم کے اہل خانہ بھی تھے۔ بیر دیویندر سنگھ نے کہا کہ کیپٹن امریندر کو اس پاکستانی رابطہ کا نام عام کرنا چاہیے جس نے نوجوت سدھو کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے لابنگ کی تھی۔


Share: