بنگلورو،23؍جنوری(ایس او نیوز)بنگلور وشہر میں فی الوقت بنگلور ومیٹرو پا لیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(بی ایم ٹی سی) کی جانب سے ماحولیات نواز الیکٹرک بسیں دوڑائی جا رہی ہیں اور اب آئندہ3ماہ کے اندر کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(کے ایس آر ٹی سی) کی جانب سے بھی الیکٹرک بسیں دوڑا ئی جا ئیں گی۔
کے ایس آر ٹی سی ذرائع نے بتا یا کہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر50بسوں کوحاصل کرنے کے لئے ٹنڈر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔جس کے لئے حیدرآباد کی ای وی ٹرانس پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
بتا یا جا تا ہے کہ اگر منصوبہ کے تحت کام ہوا تو اگلے 3ماہ میں صرف بنگلور ہی نہیں بلکہ اطراف واکناف کے شہروں میں بھی کے ایس آر ٹی سی کی الیکٹرک بسیں دوڑائی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ بسوں کو دیکھ بھال،چارجنگ،ڈرائیورس کا انتظام وغیرہ کنٹراکٹ حاصل کرنے والی کمپنی کرے گی،جبکہ کے ایس آر ٹی سی کی جانب سے کنڈکٹروں کو تعینات کیا جا ئے گا۔