ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات ماڈل: تیسری بارتارکین وطن مزدورسڑکوں پرنکلے،پولیس پرپتھراؤ،فورس لاٹھی چارج پرمجبور،آنسوگیس کے گولے چھوڑے

گجرات ماڈل: تیسری بارتارکین وطن مزدورسڑکوں پرنکلے،پولیس پرپتھراؤ،فورس لاٹھی چارج پرمجبور،آنسوگیس کے گولے چھوڑے

Mon, 04 May 2020 22:59:48    S.O. News Service

سورت،4/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گجرات ماڈل کا پورے بھارت میں ڈنکابجایاگیا،لیکن غریبوں اورمزدوروں کی صورت حال کیاہے،سب سامنے آرہی ہے،ہرطرح کے تعاون کے لمبے چوڑے دعوے کیے جارہے ہیں،لیکن یہ لوگ بدستورپریشان ہیں۔

گجرات جوآج زیادہ متاثرریاستوں کی فہرست میں ہے،اورجہاں نمستے ٹرمپ پروگرام میں لاکھوں کی بھیڑجمع کی گئی تھی،میں آج صورت حال  بہت زیادہ پریشان کن ہے۔مہاراشٹر،دہلی کے بعدصرف گجرات میں تیسری بارمزدوروں کے صبرکاپیمانہ لبریزہوا،ہجوم سے لاک ڈاؤن کی خلاف و رزی اورکورروناانفیکشن کے لیے کون ذمے دارہوگا،یہ نہیں بتایاجارہاہے۔

سورت میں مزدوروں نے ایک بار پھر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ تارکین وطن مزدور گھر جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیرکوسڑکوں پر نکل آئے۔ انھوں نے پتھراؤکیا۔ کارکنوں نے موقع پر پہنچنے والی پولیس پر پتھراؤ بھی کیا اور اس کے بعد پولیس کوطاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا اور آنسو کے گولے داغے۔ 28 اپریل کوبھی انھوں نے ہنگامہ برپاکردیا۔ مزدوروں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔انھوں نے دفتر پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی۔انھوں نے الزام لگایاہے کہ انہیں کھانا نہیں مل سکا۔ وہ گھر بھیجنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہاں تقریباََ 4 4 ہزار مزدور کام کر رہے ہیں۔مہاجر مزدوروں نے 10 اپریل کوبھی ہنگامہ کیاہے۔وہ یہاں کورونا وائرس کے بحران کے دوران پریشان ہیں۔ تب پولیس نے کسی طرح مزدوروں کوراضی کیا اوران کوتسلی دی۔


Share: