ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات پہنچا مانسون، احمد آباد سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش

گجرات پہنچا مانسون، احمد آباد سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش

Sun, 14 Jun 2020 20:39:52    S.O. News Service

احمدآباد،14/ جون (آئی این ایس انڈیا)  مانسون گجرات پہنچ گیا ہے۔ گذشتہ رات سے ہی احمد آباد میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ اس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ گجرات کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔گجرات کے سابر کانٹھا، راجکوٹ، احمد آباد، امریلی اور جوناگڑھ اضلاع میں تیز بارش ہو رہی ہے۔ احمد آباد میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے واسانا بیراج کے دو گیٹ کھول دیئے گئے ہیں۔ احمدآباد کے منی نگر، ہاٹ کیشور، وسرل، وڈج، رانیپ، سی جی روڈ جیسے علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔


Share: