ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کے کچھ ضلع میں زلزلہ ،کسی طرح کا نقصان نہیں

گجرات کے کچھ ضلع میں زلزلہ ،کسی طرح کا نقصان نہیں

Sat, 10 Nov 2018 22:31:10    S.O. News Service

احمد آباد ،10؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات کے کچھ ضلع میں ہفتہ کو دوپہر میں زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل 3.1 ریکارڈ کی گئی۔ ایک افسر نے یہ معلومات دی۔زلزلے کی وجہ سے کسی طرح کے نقصان کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔گاندھی نگر واقع زلزلے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ دوپہر 12 بج کر 57 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس کی شدت 3.1 تھی۔اس کا مرکز ضلع کے بھچاؤ سے 14 کلومیٹر شمال ومغرب میں تھا۔قابل ذکر ہے کہ جنوری 2001 میں کچھ ضلع میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور لاکھوں مکان تباہ ہو گئے۔


Share: