ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کے 4 میٹرو شہروں میں رات کا کرفیو جاری رکھنے کا اعلان

گجرات کے 4 میٹرو شہروں میں رات کا کرفیو جاری رکھنے کا اعلان

Tue, 16 Feb 2021 10:41:26    S.O. News Service

احمد آباد، 16؍فروری (ایس او  نیوز؍ایجنسی) گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے گھٹنے کے باوجود ریاست کے چاروں میٹرو شہروں میں رات کا کرفیو 28 فروری تک جاری رہے گا، تاہم، یہ کل سے رات 11 بجے کی بجائے رات 12 بجے شروع ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پنکج کمار نے آج بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدبیر کے تحت ریاست کے احمدآباد، بڑودہ، سورت اور راجکوٹ میں منگل 16 فروری سے 28 فروری تک رات کا کرفیو صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 249 نئے متاثرین پائے گئے ہیں اور 280 متاثرہ افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے اور کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ریاست میں اب زیر علاج مریض 1708 رہ گئے ہیں۔ 27 افراد وینٹیلیٹر یعنی لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ آج ریاست میں مجموعی طور پر 5027 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور ایسے لوگوں کی کل تعداد اب بڑھ کر 796659 ہوگئی ہے۔

ریاست کے وزیر اعلی وجے روپانی کے بھی کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ واضح رہے دو دن قبل وجے روپانی ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بیہوش ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔اسپتال میں جانچ کے بعد پتہ لگا کہ وہ کورونا پازیٹو ہیں۔ ان سے رابطہ میں والے لوگ اب پریشان ہیں ۔


Share: