ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گر ین ویلی نیشنل اسکول شیرور کے پھر ایک بار سو فیصد نتائج ؛ ICSE بورڈ کے دسویں امتحان میں57 طلبہ نے پائی امتیازی کامیابی

گر ین ویلی نیشنل اسکول شیرور کے پھر ایک بار سو فیصد نتائج ؛ ICSE بورڈ کے دسویں امتحان میں57 طلبہ نے پائی امتیازی کامیابی

Sat, 24 Jul 2021 18:53:18    S.O. News Service

بھٹکل 24 جولائی (ایس او نیوز)  بھٹکل کے پڑوس میں واقع  گرین  ویلی نیشنل اسکول اینڈ پی یو کالج شیرور نے    میٹرک کے ICSE بورڈ میں  سو فیصد نتائج  کے ساتھ بہترین تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اس بار بھی اس اسکول کے تمام    82 کامیاب طلبہ میں 57  طلبہ نے امتیاز ی نمبرات یعنی 85 فیصدیا اس سے زائد مارکس کے ساتھ کامیابی پائی ہے جبکہ بقیہ 25 طلبہ  فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دسویں  ICSE بورڈ  میں  اسکول نے  لگاتار 14 ویں مرتبہ صدفیصد نتائج  درج کئے ہیں۔

اسکول کی سری مرڈیشور اور رمین کرانی دونوں نے 500 میں 491 مارکس یعنی  (98.20فیصد) کے ساتھ اسکول میں ٹاپ   کیا ہے ۔ مدھورا سریش کدم نے  97.80 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور جنیشا فلورینس ڈی لیما  97.40 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسکول کے اس بہترین پرفارمینس پر اسکول انتظامیہ نے  تمام کامیاب  طلبہ کے ساتھ ساتھ  اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 


 


Share: