گلبرگہ،26؍جون (ایس او نیوز) گلبرگہ کے محلہنور باغ میں 25جون کو ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔ 28سالہ اس مسلم نوجوان کی محسن کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے۔ محسن شہر کے نواحی علاقہ ہاگرگہ کراس کا ساکن تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مالی لین دین کے جھگڑے کے سبب یہ قتل ہوا ہے۔ روضہ پولیس اسٹیشن ،گلبرگہ کے پولیس سب انسپیکٹر رمیش ماتی اور اسٹاف نے مقام قتل پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔روضہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں ۔