ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گنگولی کی توحید ویمنس کالج میں انسداد ِ معاشرتی جرائم اور روڈ سیفٹی کے متعلق خصوصی پروگرام

گنگولی کی توحید ویمنس کالج میں انسداد ِ معاشرتی جرائم اور روڈ سیفٹی کے متعلق خصوصی پروگرام

Tue, 25 Dec 2018 12:24:31    S.O. News Service

گنگولی :25؍ڈسمبر (ایس او نیوز) توحید ویمنس کالج گنگولی کے شعبہ این ایس ایس کے زیر اہتمام  24ڈسمبر 2018بروز پیر کو طلبا اور تدریسی و غیر تدریسی عملے میں معاشرتی جرائم کے انسداد اور روڈسیفٹی بیداری کے متعلق ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد ہوا۔

پروگرام میں تراسی پولس تھانے  کے سب انسپکٹر واسپا نائک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے معاشرتی جرائم کی روک تھام کے متعلق  مثالوں کے ذریعے  روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سماج کا ہرفرد کس طرح سماج کو نیکی اور بھلائی کا گہوارہ بنا سکتاہے۔ اس موقع پر انہوں نے روڈ سیفٹی کے تعلق سے بھی تفصیلی جانکاری دی ۔ انہوں نے طلباکو خاص کر بچوں کے جنسی استحصال کے متعلق بیدار رہنے کی تلقین کی۔ اپنے خطاب کے بعد انہوں نے طلبا سے آپسی گفتگو کے ذریعے ان کے اشکالات کو دور کرنےکی کامیاب کوشش کی۔ سماجی خدمت گار جی سیپوائی گنپتی کھاروی نے بھی روڈ سیفٹی کے متعلق عوام کس طرح تعاون کرسکتےہیں اس پر طلبا کو جانکاری دی۔ ادارے کے سکریٹری اختر نعیم احمد خان نے صدارتی کلمات پیش کئے۔

تقریب کا آغاز پی یو دوم کی طالبہ خوالہ قاضی کی تلاوت سے ہواتو بی کام کی طالبہ وزینہ مہتاب نے ترجمہ پیش کیا۔ بی کام کی طالبہ شبینہ نے استقبال کیا تو طالبہ عائشہ فضا نے مہمانوں کا تعارف کرایااور طالبہ دکشتا نے کلمات تشکر ادا کیں جب کہ طالبہ عائشہ سہلا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر امتیاز احمد قاضی ۔ کارگزار پرنسپال اور این ایس ایس شعبہ کی نگراں کار پروفیسر ودیا میستا ۔ اے ایس آئی رگھورام ، موہن ، گریش اور خاتون پولس روپا ، ادارے کے ٹرسٹی مرفد ناخدا موجودتھے۔


Share: